<Previous>
CSS Officers
From
Union Council Birote
ABBOTTABAD
**********************
یو سی بیروٹ کے ماتھے کا ایک اور بڑا جھومر
ہونہار بیٹیوں رعنا عباسی اور سمیعہ عبدالقیوم
نے تاریخ کے مشکل ترین سی ایس ایس کے امتحان میں بازی جیت لی
-------------
یو سی بیروٹ اور سرکل بکوٹ کے پہلے سی ایس ایس افسر وی سی کہو شرقی کے ۔۔۔۔۔ حاجی سرفراز خان ۔۔۔۔۔۔ تھے-------------
آزادی کے بعد سرکل بکوٹ کے پہلے بیورو کریٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسحاق قریشی تھے جنہیں سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ سردار مہتاب خان نے گھر بھجوایا۔
--------------
تیسرے بیورو کریٹ سردار مہتاب احمد خان خود تھے ۔۔۔۔۔ جنہوں نے ۔۔۔۔۔۔ صوبائی نوکر شاہی کو لوہے کے چنے چبوائے اور صوبے کے دو اعلیٰ مگر ادھورے مناصب بھی حاصل کئے۔
*********************************
تحقیق و تحریر
محمد عبیداللہ علوی
بلاگر، مورخ، صحافی و انتھراپالوجسٹ
*********************************
بیروٹ کی مٹی واقعی بڑی ذرخیز ہے ۔۔۔۔۔ سال 2017 کے پہلے ماہ جنوری میں ہی ایک بہت بڑی نیوز نے ہم اہلیان بیروٹ کو نہال کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ ہماری دو ہونہار، قابل فخر اور اہل ۔۔۔۔ بچیاں رعنا عباسی دختر فردوس عباسی آف سراں نے تاریخ پاکستان کے مشکل ترین سی ایس ایس کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، یہ امتحان اس لئے مشکل ترین قرار دیا جا رہا ہے کہ اس میں نو ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا اور ان میں سے صرف 208 ہی کامیاب ہو سکے، اب رعنا عباسی نے فائنل انٹرویو میں بھی کامیابی حاصل کر کے سی ایس ایس آفیسر گریڈ تھری پر فائز ہونے والی ہے، اس کے علاوہ سی ایس ایس میں نمایاں پودیشن لینےوالی ایک بچی جو کہ سول سروس اکیڈمی لاہور میں ٹرینگ کر رہی ہے اس کا تعلق لوئر بیروٹ باندی چندال سے ہے یہ بچی سمعیہ عبدالقیوم سابق ہیڈ ٹیچر پرائمری سکول بانڈی چندال محترمہ ذکیہ عبدالقیوم کی صاحبزادی ھے، عبدالقیوم فیملی سمیت راولپنڈی شفٹ ہو گے ہیں ۔۔۔۔ سکولوں اور طبی اداروں سے محروم یو سی بیروٹ میں ہماری ان بچیوں نے سی ایس ایس کا یہ مائونٹ ایورسٹ عبور کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ؎
محنت سے ہے عظمت، کہ زمانے میں نگیں کو
بے کاوش سینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کبھی ناموری دی
 |
| سرکل بکوٹ کے پہلے سی ایس ایس آفیسر |
|
سراں ۔۔۔۔۔ یو سی بیروٹ کی وی سی کہو شرقی کا شاہراہ کشمیر پر مشرقی حصہ ہے، یہاں پر قیام پاکستان سے پہلے کے دو غیرمسلم گھروں کے کھولے بھی ہیں، یہاں پر ہی نون لیگ بیروٹ کے اہم رکن فاروق عباسی بھی رہتے ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں نمایاں کامیابی کی حامل رعنا عباسی انہی فاروق عباسی کی بھتیجی بھی ہے ۔۔۔۔۔ بیروٹ کی قابل ترین اس بچی اور میرا سیاست سے کیا لینا دینا ۔۔۔۔ مگر یقین جانئیے کہ ۔۔۔۔۔ اس بچی کی کامیابی اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے جس کا آغاز اسی وی سی کہو شرقی کے قیام پاکستان سے قبل حاجی سرفراز خان نے کیا تھا ۔۔۔۔ انہوں نے 1940 میں دہلی میں مقابلے کا امتحان پاس کیا ۔۔۔۔۔ اور ایوبی دور میں اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان کے عہدے پر فائز کئے گئے ۔۔۔۔ کہنے کو تو وہ ۔۔۔۔۔ تھری پیس سوٹ کے ساتھ ٹائی پہننے والے ایک مغرور بیوروکریٹ تھے، ان میں اور یو سی بیروٹ کی رعنا عباسی میں صرف ایک فرق ہے کہ ۔۔۔۔ حاجی صاحب کہو شرقی کی ڈھونڈ عباسی خانال برادری جبکہ رعنا عباسی نکودرال برادری کی چشم و چراغ ہیں ۔۔۔۔ حاجی صاحب ۔۔۔۔ اندر سے وہ ایک عاجز صوفی اور خدا کے برگزیدہ بندے تھے ۔۔۔۔ انہوں نے 1949 میں گڑھی حبیب اللہ میں ضلعی کرپٹ ڈی ایم جی گروپ سے ٹکر بھی لی تھی اور اس کے نتیجے میں ۔۔۔۔ ہڈیاں نہیں ٹوٹیں لیکن ۔۔۔۔۔ جسم اُدھڑ گیا تھا ۔۔۔۔۔ حاجی صاحب قائد اعظم کی مسلم لیگ کے سٹوڈنٹ ونگ کے پشاور میں عہدیدار بھی تھے ۔۔۔۔ قائد نے انہیں ان کی خدمات پر خط بھی لکھا تھا ۔۔۔ سی ایس ایس امتحان کے بعد پہلے ٹاپ 10 امیدواروں کو ان کی اہلیت اور قابلیت کے حوالے سے مختلف مراحل سے گزار کر ریاست کی ضرورت کے مطابق مختلف شعبوں کیلئے چنا جاتا ہے جن میں پہلے ٹاپ ٹن شعبوں میں امور خارجہ، ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ، پولیس گروپ، انفارمیشن گروپ وغیرہ شامل ہیں، لاہور کی سول سروس اکیڈمی میں ان کو امور جہانبانی سکھائے جاتے ہیں .۔۔۔۔ سادہ لوح وزیروں، مشیروں، ایم این اے ڈاکٹر اظہر اور ہمارے فرید خان جیسے ایم پی ایز کو اپنی انگریزی دانی اور اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے ٹالنے کی صلاحیتیں یہ نوکر شاہی اپنے اندر خود پیدا کر لیتی ہے۔ یو سی بیروٹ کو اس بیوروکریسی میں بھی سرکل بکوٹ بھر میں ۔۔۔۔ حاجی سرفراز خان ۔۔۔۔ کی صورت میں اولیت حاصل ہے تاہم قیام پاکستان کے بعد شمالی سرکل بکوٹ ۔۔۔۔۔ اسحاق قریشی ۔۔۔۔۔ کی صورت میں سب پر فائق ہے
اسحاق قریشی یو سی پٹن سے تعلق رکھتے ہیں اور پچاس کے عشرے میں ڈی ایم جی گروپ کا حصہ بنے، جب سردار مہتاب خان وزیر اعلیٰ بنے تو ۔۔۔۔ کے پی کے حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری اسحاق قریشی نے اپنی رٹ قائم کرنا چاہی ۔۔۔۔۔ بقول خود ان کے، انہوں نے مردان کے ایک پل کی تعمیر کیلئے وزیر اعلیٰ سے بالا بالا فنڈز جاری کر دئے ۔۔۔۔ اس گستاخی پر پہلے وہ او ایس ڈی بنے، پھر انہیں جبری چھٹی پر بھیجا گیا اور آخر میں انہیں ہاتھ میں پروانہ سبکدوشی تھما کر ایبٹ آباد جانے والی بس پر سوار کر دیا گیا ۔۔۔۔ یہ سرکل بکوٹ کے دوسرے اور قیام پاکستان کے بعد پہلے سی ایس ایس افیسر، بیوروکریٹ، نوکر شاہی کا پرزہ اور نفیس آدمی ہیں، پیپلز پارٹی سرکل بکوٹ کے اکلوتے عہدیدار اور کارکن سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ کی ایبٹ آباد کی رہائش گاہ کے پڑوس میں رہتے ہیں اور ساتھ ہی ایک مسجد کی انتظامی کمیٹی کے عہدیدار بھی ہیں ۔۔۔۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سردار مہتاب ان کے گوڈوں گٹوں میں نہ بیٹھتے تو وہ کے پی کے کے ۔۔۔۔ چیف سیکرٹری ۔۔۔۔ ریٹائر ہوتے۔
سرکل بکوٹ کے تیسرے سی ایس ایس پوزیشن ہولڈر خود ۔۔۔۔ سردار مہتاب احمد خان ۔۔۔۔ ہیں، راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے ناکام ترین وکیل ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ سرکل بکوٹ کی سیاست کا کامیاب ترین تہن ساتھرا انسان، صوبے کے دونوں بلند ترین مناصب کی دیویوں کو اپنی بانہوں میں لیا، ڈرائنگ روم کی سیاست کو بازاروں میں لایا، رقعوں پر سرکل بکوٹ کے ہزاروں لعوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے بیلٹ پیپر سیاست کو روند ڈالا، سرکل بکوٹ کے وہ مقامات، جہاں بکری نہیں پہنچ سکتی تھی، جن ویرانوں کو میں اور آپ ایک آنہ فی کنال میں خریدنے کے قائل نہ تھے ۔۔۔۔ وہاں اس نے فراٹے بھرتی موٹر کاریں دوڑا دیں اور ان ویرانوں کو کروڑوں کی جائیداد بنا دیا ۔۔۔۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ۔۔۔۔ سردار مہتاب خود بیورو کریسی کا حصہ رہ چکا تھا، اسے ان سارے حیلے بہانوں سے آشنائی تھی جس سے ۔۔۔۔ لمحہ موجود میں ڈاکٹر اظہر اور فرید خان کو بیورو کریسی ٹالتی رہتی ہے ۔۔۔۔ اگرچہ سردار مہتاب ۔۔۔۔۔ پڑچھا والا سمنا بوٹا ۔۔۔۔۔ ہے جس کے نیچے دُدھل بھی نہیں اُگ سکتی مگر اس نے ۔۔۔۔۔ کہن سالہ صوبائی نوکر شاہی کو جو لوہے کے چنے چبوائے ۔۔۔۔ اس کی باز گشت صدیوں تک ضرور سنی جائیگی۔ یو سی بیروٹ سے تعلق رکھنے والے سی ایس حاضر سروس افسران اس وقت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کمانڈر عزیز خان آف ترمٹھیاں کی فیملی سے تعلق رکھنے والے افتخار عباسی کویت میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور آج کل فارن آفس (دفتر خارجہ) اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری کے بعد اب فل سیکرٹری تعینات ہو چکے ہیں۔
 |
| افتخار عزیز عباسی |
، باسیاں کے مجتبیٰ عباسی ایڈووکیٹ کے والد گرامی محمد یونس عباسی ۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اسسٹنٹ کمشنری کے بعد آج کل ریٹائرمنٹ کی زندگی باسیاں ہی میں گزار رہے ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی یو سی بیروٹ کی ایک ایم فل بیٹی ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ برائے طالبات کی پرنسپل ہیں ۔۔۔۔۔ بیروٹ سے ہی کسٹم آفیسر اور اب کارپوریٹ لائر محبت حسین اعوان، بکوٹ سے کسٹم آفیسر نجیب الرحمان عباسی تو کار سرکار سے سبکدوش ہو چکے ہیں اسی سی ایس ایس برادری سے تعلق رکھتے ہیں تاہم یو سی بکوٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ظفر ارباب عباسی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفیر چوہدری ابھی سی ایس ایس افسری انجوائے کر رہے ہیں، اب بیروٹ کی بیٹیوں رعنا عباسی اور سمیعہ عبدالقیوم نے سی ایس ایس کا انعام یو سی بیروٹ، وی سی کہو شرقی کے نام کیا ہے، ہم سب کی دعا ہے کہ وہ جس شعبے میں بھی جائیں ۔۔۔۔ کامیابیوں کی تاریخ رقم کریں اور یو سی بیروٹ کا نام اپنے پیش روئوں کی طرح دنیا بھر میں روشن کریں
ایں دعا از من و جملہ جہاں آمین باد
*********************************
No comments:
Post a Comment